۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سناتور سراج الحق

حوزہ/ سابق امیر جماعت اسلامی نے کہا: اسرائیل نابودی کے سفر پر تیزی سے گامزن ہے، پاکستان میں اسرائیل کے ہمدردوں کی سرگرمیاں قبول نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اسلام آباد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام فلسطین مرکز حریت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: عالم اسلام کی 74 لاکھ افواج اور 58 اسلامی ممالک کے باوجود فلسطینی مسلمانوں کا کوئی مددگار نہیں، غزہ آج کی کربلا ہے۔

انہوں نے کہا: حضرت امام حسین علیہ السلام نے میدانِ کربلا میں لازوال قربانی دے کر امت کو پیغام دیا کہ حقیقی مسلمان وہی ہے جو ظالم کا مخالف اور مظلوم کا حامی بن کر رہے۔

انہوں نے کہا: ہماری بے حس حکومت غزہ المیہ پر آئی ایم ایف سے قرضے لینے کیلئے خاموش ہے، تحریک آزادی فلسطین کامیاب ہو گی اور اسرائیلی ناسور کا بہت جلد خاتمہ ہو گا۔

سابق امیر جماعت اسلامی نے کہا: اسرائیل نابودی کے سفر پر تیزی سے گامزن ہے، پاکستان میں اسرائیل کے ہمدردوں کی سرگرمیاں قبول نہیں۔

انہوں نے مزید کہا: حماس، حزب اللہ اور جہاد اسلامی کے اتحاد نے دشمن کی صفوں میں کہرام مچا رکھا ہے، بیت المقدس کے ظلم سے نجات کا واحد راستہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .